11 جنوری 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ جنتی نے لاکھوں نمازگزاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل مل کر شام کی طرح عراق میں بھی نیا فتنہ برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور بعض علاقائی قوتیں بھی اس گھناؤنی سازش میں شریک ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کل نماز جمعہ آیت اللہ جنتی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں نماز گزاروں نے شرکت کی۔تہران میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ جنتی نے لاکھوں نمازگزاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ سامراجی طاقتوں  اور رجعت پسند عربوں کی بھیانک سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ خطیب جمعہ نے بحرین کے عوام کو مظلوم قراردیتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام کی جمہوری آواز کو دبانے کے لئے سامراجی طاقتیں عرب رجعت پسندوں کے ساتھ ہیں لیکن کامیابی بحرینی عوام کے قدم چومے گی کیونکہ بحرینی عوام حق کی بالا دستی اور جمہوریت کے قیام کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اور ان کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔۔ خطیب جمعہ نے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی اور عالمی محمد حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہما السلام کی شہادت کی مناسبت سے تمام مسلمانوں کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔۔۔۔۔۔۔/110